لنڈی کوتل،25غیر رسمی سکولوں میں مفت کتب کی تقسیم کے حوالے سے تقریب

منگل 8 نومبر 2016 12:38

لنڈی کوتل۔08نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) خیبر ایجنسی میں ڈائریکٹر جنرل برائے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز (بیکس) کے 25 سکولوں میںایجنسی فار ہیومن ڈویلپمنٹ تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کی جانب سے مفت کتب کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز فاٹا انچارج محمد سہیل، اسسٹنٹ آفیسر عمران خان ، اسسٹنٹ فیلڈ آفیسر نزاکت اللہ، اے ایچ ڈی کے صدر ظہور احمد ، مشال سوسائٹی کے صدر تاجدار عالم اور اساتذہ کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد سہیل اور ظہور احمد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم یا معاشرہ مساوی تعلیم کے مواقع فراہم کیے بغیرترقی حاصل نہیں کر سکتا ،ْ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے بچوں اور بچیوں کو یکساں تعلیم کے مواقع فراہم کریں تا کہ ایک اچھے اور مستحکم معاشرے کا قیام ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز فاٹا میں کامیابی سے علم کی روشنی پھیلا رہی ہے اور ان کی مانیٹرنگ کا عمل بھی سنجیدگی و موثر طریقے سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی روایات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان سکولوں کے تمام امور نہایت کامیابی سے نمٹائے جا رہے ہیں ۔