فارمیسی پرصرف خواتین کوکام کرنے متعلق حکومتی فیصلوں پر سرمایہ کاروں کی واپسی۔

منگل 8 نومبر 2016 17:17

فارمیسی پرصرف خواتین کوکام کرنے متعلق حکومتی فیصلوں پر سرمایہ کاروں ..

جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08نومبر 2016ء ) شاپنگ سنٹرز میں فارمیسی کاکام کرنے کے لیے خواتین کو لائنسس ایشو کرتے ہوئے اجازت دینے پر سرمایہ کاروں نے سعوری وزارت صحت کو مثبت جواب دیا ہے ۔ شوریٰ کونسل کے ممبرمحسن الحمزہ نے وزارت صحت کے اس فیصلے کو مثبت انداز میں لیا ہے ۔جبکہ شاپنگ سنٹر کے ڈپٹی مینجر مدینہ فارس الفریدی نے کہا ہے کہ شاپنگ سنٹر ایک نئی فارمیسی کو کھولنے کا پلان کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سروے کے مطابق بہت سی خواتین کسٹمرز ایک خاتون فارماسسٹ کے ساتھ بات کرنے کو ترجیح دیتی ہیں۔ اور شاپنگ سنٹرز کام کرنے کے حوالے سے خواتین کے لیے ایک محفوظ جگہ ہے۔ سلامہ نے کہا کہ میں نے محسوس کیا ہے کہ خواتین کو شاپنگ سنٹرز میں فارمیسی پر کام کرنے میں کسی دشوار ی کاسامنا نہیں ہے ۔ اسٹنٹ ڈپٹی منسٹر کا کہنا ہے کہ خواتین کا کام صرف شاپنگ سنٹرز میں فارمیسی تک ہی محد و د نہیں ہے ۔