ملتان ،ْجعلی کھاد فروخت و غیرقانونی ایل پی جی کی ریفیلنگ کرنیوالے 6افراد گرفتار

منگل 8 نومبر 2016 18:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2016ء) ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر جعلی کھاد فروخت اور غیرقانونی ایل پی جی کی ریفلنگ کرنیوالے 6افراد کوگرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق محکمہ زراعت کی ٹیم نے شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں چھاپہ مارا اور ملزمان شکیل ، عبدالرحمان ، فضل اور محمد علی کو جعلی کھاد فروخت کرتے ہوئے قابو کر لیا ،اسی طرح سول ڈیفنس حکام نے سیتل ماڑی اورنیوملتان کے علاقوں میں چھاپے مارے اور ملزمان توصیف اوروسیم کو ایل پی جی کی غیرقانونی ریفلنگ کرتے ہوئے پکڑلیا،پولیس نے سامان قبضہ میں لے کر ان واقعات کے مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :