تحریک انصاف نے مردم شماری کرانے کا مطالبہ کر دیا ‘قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی

منگل 8 نومبر 2016 19:31

تحریک انصاف نے مردم شماری کرانے کا مطالبہ کر دیا ‘قرار داد پنجاب اسمبلی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2016ء) تحریک انصاف نے مردم شماری کرانے کا مطالبہ کر دیا ‘تحر یک انصاف نے جانب سے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے مردم شماری کرانے کے حوالے سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی قرارداد میں موقف اختیار کیا گیا کہ مردم شماری کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے ، فوری طور پر مردم شمای کرائی جائے جب تک مردم شماری نہیں ہوگی الیکشن میں ووٹوں کے درست اندراج کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔