مقامی عدالت کا بحریہ ٹائون کے چیئرمینکے خلاف شہری کی اراضی پر قبضہ کرنے اور دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم

منگل 8 نومبر 2016 21:51

مقامی عدالت کا بحریہ ٹائون کے چیئرمینکے خلاف شہری کی اراضی پر قبضہ ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2016ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف شہری کی پانچ سو کنال اراضی پر قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پرنیلور پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کی عدالت میں ایک شہری نثار احمد نے بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی جس میں شہری نثار احمد نے موقف اپنایا کہ اس کی اراضی موضع تمیر میں پانچ سو چھ کنال تھی جس پر دو چوکیدار جہانگیر اور اجمل کو سیکورٹی کے لیے رکھا تھا ،28نومبر 2012کو چوکیدار جہانگیر نے بذریعہ فون اطلاع دی،پچیس مسلح افراد نے اراضی پر قبضہ کر لیااور مسلح افراد نے اراضی پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ کمرے بھی تعمیر کر لیے بعدازاں داد رسی کے لیے تھانہ نیلور پولیس سے رجوع کیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کو بھی درخواست دی گئی مگر میری داد رسی نہ کی گئی ،ان مسلح افراد کو بھیجنے والے شخص ملک ریاض نے مجھے فون کیا اور بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی لیکن آج چار سال کا عرصہ گزر چکا ہے نہ تو بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے معاملات حل کیے اور نہ ہی اراضی واپس کر رہا ہے،عدالت نے پولیس کی طرف سے جواب جمع کرنے کے بعد قابل دست اندازی جرم ہونے پر نیلور پولیس کو حکم دیا ہے کہ بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :