تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام علماء اہل سنت کانفرنس 10نومبر کو ہوگی

بدھ 9 نومبر 2016 19:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2016ء) تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیر اہتمام حوثی باغیوں کی طرف سے خانہ کعبہ پرمیزائل حملے کے خلاف ’’اہل سنت کانفرنس ،،جمعرات 10نومبر کو 2 بجے اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے وفاقی وزیرمذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف ، ڈپٹی چیئرمین سینت مولانا عبدالغفور حیدری ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ، صدرتحریک دفاع حرمین شریفین مولانا علی محمد ابو تراب ،سیکرٹری جنرل تحریک دفاع حرمین شریفین مولانا فضل الرحمان خلیل ، جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ اویس نورانی سینٹر عبد النبی بنگش اور دیگر خطاب کریں گے۔

اس موقع پرتمام جماعتو ں کی مشاورت سے ایک متفقہ لائحہ عمل بھی جاری کیاجائے گا۔