امریکا میں احتجاج انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے بیانات کا نتیجہ ہے،دفاعی تجزیہ کار
جمعہ 11 نومبر 2016 11:22
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) رضا محمد خان نے کہا ہے کہ امریکا میں احتجاجی سلسلہ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران بیانات کا نتیجہ ہے۔
(جاری ہے)
ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں جاری احتجاجی سلسلہ صدر ڈونلڈ کی انتخابی مہم کے دوران میکسیکن، مسلم اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے امریکیوں کے حوالے سے دئیے گئے بیانات کا نتیجہ ہے تاہم ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دئیے گئے امریکی ترقی اور افہام و تفہیم بارے بیان اور اقتدار سنبھالنے کے بعد دی جانے والی بریفنگز سے صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر کو منصب صدارت اور دنیا بھر سے تعلقات کے حوالے سے بریفگ دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان سے امریکا کے تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امریکا محل وقوع کی وجہ سے خطے میں پاکستان کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہے ،امریکا یہ بھی سمجھتا ہے کہ پاکستان کی فوج دنیا کی چھٹی بڑی اور با صلاحیت فوج ہے جس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیا ںدی ہیں اورافغانستان میں پاکستان کے مثبت کردار سے ہی قیام امن اور صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.