اعلی تعلیم کے شعبہ میں ترقی کیلئے ’’پاک یو ایس کوریڈور‘‘ شروع کر رہے ہیں نیوکلیئرمیگنیٹک ریزوننس مشین کی افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر احسن اقبال کا خطاب
جمعہ 11 نومبر 2016 17:32
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ سے دس ہزار پی ایچ ڈی تیار کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حسین ابراہیم جمال انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری ملک کا بہترین ریشرچ سینٹر ہے جس میں دنیا بھر سے طالب علم پی ایچ ڈی کرنے آتے ہیں اور یہ ریسرچ سینٹر دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کے ساتھ مل کر نظام تعلیم میں بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہائرایجوکیشن ایک فیڈرل سبجیکٹ ہے اور اس کا مکمل کنٹرول ایچ ای سی کے پاس ہے مگر یونیورسٹیوں کا انتظامی کنٹرول صوبوں کے پاس ہے۔صوبوں اور وفاق کے درمیان اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے مربوط حکمت عملی طے کر رہے ہیں تاکہ ایچ ای سی ویژن 2025ء حاصل کیا جاسکے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ ہمیں کتنی افرادی قوت چاہیے کن شعبو ں کو بڑھانے کی ضرورت ہے اور موجودہ تعلیمی نظام کو کیسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کیا جائے۔ احسن اقبا ل نے کہا کہ اس کے علاوہ ہم ٹیکنالوجی ، انجینئرنگ، سائنس اور آرٹس کے شعبوں پر کام کررہے ہیں تاکہ پرائمری کی سطح پر اسکولوں میں معیاری تعلیم دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پنجاب کے دہی اسکولوں میں 2500 سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی لیبارٹریاں قائم کی ہے ہماری کوشش ہے کہ ایسی سہولیات تمام صوبوں کے پسماندہ علاقوں میں فراہم کی جائیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ کراچی پاکستان کا اہم شہرہے اور یہاں وفاقی حکومت کے تعاون گرین بس سروس شروع کی جارہی ہے اور شہریوںکو پانی کی فراہمی کے منصبوبہ کے لیے وفاق چھ ارب روپے دے رہا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر 1999 ء میںہماری منتخب حکومت کو نہ گرایا جاتا تو آج پاکستان میں ہزاروں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز بن ہوچکے ہوتے میں نے اس وقت جو تعلیمی شعبوں میں منصوبے شروع کیے تھے لیکن انہیں پرویز مشرف نے منسوخ کردیا۔ بعدازں انہوں نے حسین ابراہیم انسٹیوٹ آف کیمسٹری میں نصب ہونے والی نئی نیوکلیئرمیگنیٹک ریزوننس مشین کا افتتاح کیا یہ مشین 17 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کر کے سوئزلینڈ سے منگوائی گئی ہے۔ جس سے سائنسی تحقیق کے شعبے میں طلب علموں کو خاطر خوا ہ معاونت ملے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عطاالرحمان،ڈاکٹر اقبال چوہدری اور ڈاکٹر عطیہ وہاب کی جدید سائنس پر لکھی گئی مشترکہ کتاب کی رونمائی بھی کی گئی۔اس موقع پر یونیورسٹی آف کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر ، سوئزلینڈ کے پروفیسر ڈاکٹر ڈینل ہوسلی، نامور سائنسدان ڈاکٹر عطاالرحمن ،نادرا پانجوانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.