برطانوی پارلیمان کے کچھ اراکین بریگزٹ پر عملدرآمد کے خلاف ووٹ دیں گے
لبرل ڈیموکریٹ اور لیبر کے ممبر پارلیمان 'ریفرنڈم کے نتائج کو روکنے ، واپس موڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومت
ہفتہ 12 نومبر 2016 12:25
(جاری ہے)
'کنزرویٹو ممبر پارلیمان کی حمایت اور متعدد لیبر پارلیمان کے غیر حاضر رہنے کی وجہ سے یہ امکان پیدا ہو گیا ہے کہ یہ مسودہ قانون دارالعوام سے پاس ہو جائے۔
لبرل ڈیموکریٹس کافی عرصے سے حکومت کے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات پر ریفرنڈم کا مطالبہ کرتے رہے ہیں لیکن اب انھوں نے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ کیے گئے تو وہ لازمی طور پر آرٹیکل 50 کے خلاف ووٹ دیں گے۔ٹِم فیرن نے، جن کی جماعت کے دارالعوام میں آٹھ ممبر پارلیمان ہیں، بی بی سی کے ریڈیو 4 کے ٹوڈے پروگرام کو بتایا کہ 'آرٹیکل 50 تب ہی آگے بڑھے گا جب معاہدے کی شرائط پر ریفرنڈم ہو گا اور اگر برطانوی عوام کی قدر نے کی گئی تو ہاں، ایک سرخ لکیر ہے، اور ہم حکومت کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔'لیبر کی شیڈو منسٹر کیتھرین ویسٹ، لیبر کی قیادت کے سابق امیدوار اون سمتھ اور جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی ممبر پارلیمان ہیلن ہیز نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 50 کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔ایس این پی کے 54 ممبر پارلیمان بھی ان میں شامل ہو سکتے ہیں۔ فرسٹ منسٹر نکولا سٹروجن نے کہا ہے کہ وہ کسی ایسی چیز کے لیے ووٹ نہیں ڈالیں گے جو سکاٹ لینڈ کے عوام کو ترجیح نہ دی جائے۔ انھوں نے پہلے کہا تھا کہ وہ بریگزیٹ کے لیے یورپی یونین کی دفعات کو برطانوی قانون بنانے کے خلاف ووٹ دیں گی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.