جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی زمین کو لینڈ مافیا کے قبضے سے بچایا جائے ،حافظ نعیم الرحمن
ہفتہ 12 نومبر 2016 21:54
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے وفد کو یقین دلایا کہ مذکورہ زمین پر قبضہ ختم کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ہر سطح پر آواز اٹھائی جائے گی اور اسے قبضہ مافیا سے محفوظ رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
وفد نے بتایا کہ اہلیان اورنگی ٹاؤن کی جانب سے اس اہم مسئلے پر صدر پاکستان ،وزیر اعظم اور چیف جسٹس سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام کو درخواست بھی بھیجی گئی ہے اور ان سے اپیل کی ہے کہ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر ایکشن لے۔ مناظر الحسن نے زمین کی تفصیلات کے بارے میں بتایا کہ ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی اورنگی ٹاؤن کراچی سیکٹر 16گلشن بہار میں واقع نارویجن اسکول (المعروف جرمن اسکول )کا قیام اورنگی ٹاؤن کے آباد ہوتے وقت عمل میں آیا تھا اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک فلاحی تنظیم نے اسکول ایک بہت بڑے قطعی اراضی پر ناروے حکومت اور وہاں کی این جی او کے تعاون سے قائم کیا تھا۔ جہاں مفت تعلیم و تدریس کا سلسلہ چلتا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنائ پر عرصہ دراز سے یہ سلسلہ منقطع ہے اور اسکول کا عملہ اور منتظمین بھی منظر عام سے غائب ہیں ایک طویل عرصے تک ویران اور بے آباد رہنے کی وجہ سے اسکول کی چار دیواری مکمل طو پر ٹوٹ گئی اور تعمیرات بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی مگر حال ہی میں مسلح افراد کی زیر نگرانی از سر نو چار دیواری تعمیر کی جارہی ہے اور اس وسیع وعریض زمین پر قبضے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوںنے مزید بتایا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق اسکو ل کی زمین 20ایکٹر پر مشتمل ہے اور مین روڈ پر ہونے کی وجہ سے اربوں روپے مالیت کی ہے یہی وجہ ہے کہ بعض سیاسی و غیر سیاسی عناصر بااثر افراد نام نہاد این جی اوز اور محکمہ لینڈ و محکمہ کچی آبادی کا عملہ مل کر اس زمین کو ہڑ پ کرنے کے در پہ ہے۔چنانچہ پہلے مرحلے میں زمین کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ایک بڑا حصہ چائنا کٹنگ کی طرح جرمن کٹنگ کی نذر کردیا گیا ،بعض مصدقہ اطلاعات کے مطابق چار چار سو گز کے کئی پلاٹ فروخت کر کے لیز بھی کرادی گئی ہے اور نسبتاً چھوٹا حصہ تصوف فاؤنڈیشن نامی ایک جعلی این جی او کے حوالے کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس این جی او کے متعلق اگر تحقیقات کی جائے تو حیرت انگیز حقائق سامنے آئیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.