نیوزی لینڈ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی کی لہریں جنوبی جزیرے کے ساتھ ٹکراگئیں،جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
ساحل کے قریب رہنے والے افراد کو اونچے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت ،زلزلے کے جھٹکے ویلنگٹن شہر تک محسوس کیے گئے ، سائرن کی آوازیں سنتے ہی لوگ عمارتوں سے باہر آگئے ، پاکستان کرکٹ ٹیم بھی ہوٹل سے باہر نکل آئی
اتوار 13 نومبر 2016 22:10
(جاری ہے)
امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق 7.8 شدت کا یہ زلزلہ اتوار کو رات گئے کرائسٹ چرچ سے 95 کلو میٹر دور آیا۔دو گھنٹہ بعد شمال مشرقی ساحل پر سونامی بھی آیا جس کے بعد رہائشیوں کو اونچے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
ویدر واچ نامی ویب سائٹ کے مطابق ویلنگٹن اور دیگر علاقوں میں بھی نچلے درجے کی لہریں آنے کا امکان ہے۔تاہم شہری دفاع کی وزارت کا کہنا ہے کہ سونامی کے نتیجے میں اٹھنے والی لہریں پانچ میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں اور امکان ہے کہ یہ لہریں مالبرو اور کرائسٹ چرچ کے جنوب میں ساحل سے ٹکرا سکتیں ہیں۔ایک وزیر نے ٹویٹ کی کہ ہو سکتا ہے کہ سونامی کی پہلی لہر زیادہ بڑی نہ ہوا، لیکن یہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ریڈیو نیوزی لینڈ کے مطابق زلزلے کے بعد مسلسل آفٹر شاکس کے باعث ہزاروں کی تعداد میں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر پہلے چلے گئے ہیں۔شیویئٹ میں آگے بجھانے والے عملے کے ایک رکن کرس ہل نے بتایا ہے کہ بہت سے اہلکار رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے گھر گھر گئے تو دیکھا سب ٹھیک تھے۔انھوں نے ریڈیو نیوزی لینڈ کو بتایا کہ گھروں میں ملبہ تو ہے لیکن اس موقع پر ایسا لگ رہا ہے کہ کچھ بہت برا نہیں ہوا۔کرائسٹ چرچ 2011 میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے اب تک نکلنے کی کوشش میں ہے۔ 2011 میں آنے والے زلزے میں 185 افراد ہلاک ہوئے تھے اور شہر کا مرکز تباہ ہوگیا تھا۔ہیرلڈ اخبار کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے ویلنگٹن شہر تک محسوس کیے گئے جہاں سائرن کی آوازیں سنتے ہی لوگ عمارتوں سے باہر آگئے جن میں سے اکثر رو رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے مرکز سے قریب شیوئٹ کے علاقے میں چند مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی جیولاجیکل سروے کی رپورٹ سے ہٹ کر نیوزی لینڈ کے جیو نیٹ کے مطابق آنے والے زلزلے کی شدت 6.6 تھی۔کرائسٹ چرچ کے ایک رہائشی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے کافی عرصے تک رہے۔خاتون رہائشی نے بتایا کہ ہم سو رہے تھے اور گھر کے ہلنے سے جاگ گئے، زلزلے تیز ہوتا جا رہا تھا اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ مزید تیز ہو جائے گا۔ٹوئٹر ہیلے کلوگن نے لکھا کہ میں نے نیوزی لینڈ میں 23 سالوں کے دوران ایسا شدید اور خوفناک زلزلہ نہیں دیکھا۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
-
فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا، ریونیوکلیکشن بڑا چیلنج ہے‘شہبازشریف
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں ، وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
حکومت عوام کو پیپلز بس سروس کی صورت میں جدید، موثر، محفوظ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کررہی ہے۔وزیراعلی سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.