سیالکوٹ،گروہ نہ ماننے پر خواجہ سراء کا پالتو غنڈوں سے حریف اور اس کے ساتھیوں کو برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد ،سر مونڈ دئیے، جسم پر سگریٹ سلگاتے رہے اور پیشاب پلاتے رہے ،2 خواجہ سراء گرفتار ،مرکزی ملزم اعجاز عرف ججہ فرار
پیر 14 نومبر 2016 00:00
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2016ء)گروہ نہ ماننے پر خواجہ سراء نے پالتو غنڈوں سے حریف اور اس کے ساتھیوں کو برہنہ کرکے وحشیانہ تشدد ،سر مونڈ دئیے، جسم پر سگریٹ سلگاتے رہے اور پیشاب پلاتے رہے ،دو خواجہ سراء گرفتار ،مرکزی ملزم اعجاز عرف ججہ فرار ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ اکبر آباد چوک کا خواجہ سراء عنصر الیاس عرف پھول پکی کوٹلی کے خواجہ سراء 32سالہ عظیمہ عرف آرزو کو عرصہ دراز سے حیلوں بہانوں سے اس بات پر مجبوراً کررہا تھا کہ وہ اسے گروہ مان لے لیکن عظیمہ عرف آرزو اس کو گروہ ماننے سے مسلسل انکار کررہا تھا۔
جس پر ماہ اکتوبر میں متعدد باردونوں کے درمیان سرد جنگ اور الزامات کا سلسلہ جاری تھا۔ 10نومبر کے روز عظیمہ عرف آرزو کے انکار پر خواجہ سراء عنصر الیاس عرف پھول نے اپنے پالتو غنڈوں کے سربراہ اعجاز عرف ججہ سکنہ بھڈال سیالکوٹ کو حکم دیا کہ و ہ اس کو گروہ نہ ماننے والے خواجہ سراء عظیمہ عرف آرزو کو سبق سکھائے جس پر اعجاز عرف ججہ اپنے 15ساتھیوں کے ہمراہ خواجہ سراء عظیمہ کے ڈیرہ واقعہ پکی کوٹلی میں مسلح ہو کر پہنچ گیا۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.