ترک صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا بائیکاٹ ، پی ٹی آئی کے اندر پھوٹ پڑ گئی ، کئی ارکان اسمبلی ناراض
معاملے پر پارٹی قیادت نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا،اگر پارٹی سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت شروع ہونے کے بعد اپنا دھرنا منسوخ کرسکتی ہے تو پھر پارلیمنٹ کا بائیکاٹ جاری رکھنے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی‘ سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کا شکوہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز سے وقت کی کمی کے باعث رابطہ نہ کیا جاسکا، پارٹی قیادت کے فیصلوں کی تائید کرنے کے پابند ہیں ‘ شاہ محمود قریشی
پیر 14 نومبر 2016 14:40
لاہور /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر ہی پھوٹ پڑ گئی ، کئی ارکان اسمبلی ناراض ہوگئے، جب ان سے رابطہ کیا گیا تو پی ٹی آئی کے کئی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے شکوہ کیا کہ اس معاملے پر پارٹی قیادت نے انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے ہفتے کے روز اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اس کے ارکان 17 نومبرکو طلب کیے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس سے ترک صدر خطاب کریں گے۔میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعلان کردیا تھا کہ پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتی جس کی سربراہی ایک متنازع وزیر اعظم کررہا ہو جسے کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.