پی ٹی آئی پنجاب کے رہنمائوں کا جہانگیربدر کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 14 نومبر 2016 17:39

پی ٹی آئی پنجاب کے رہنمائوں کا جہانگیربدر کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری ،مرکزی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزاد کشمیر و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان ، شبیر سیال اور شیخ شہزاد یونس نے پیپلز پارٹی کا سنئیر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا پی ٹی آئی جہانگیر بدر کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے ،جہانگیر بدر سیاسی کارکن تھے جو کہ ہمیشہ عوام کے دلو ں میں موجود رہیں گے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔