اے ٹی پی ورلڈ ٹور ، افتتاحی میچ میں کائی نشیکوری نے سٹین واورینکا کو شکست دیدی
منگل 15 نومبر 2016 12:46
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2016ء)جاپان کے ٹینس اسٹار کائی نشیکوری نے عالمی نمبر 3 سوئس کھلاڑی اسٹین واورینکا کو اے ٹی پی ورلڈ ٹور کے افتتاحی میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی۔لندن میں جاری اے ٹی پی ورلڈ ٹور میں اصل مقابلہ عالمی نمبر ایک اینڈی مرے اور اپنی سرفہرست پوزیشن کھونے والے سربین اسٹار نوواک جوکووچ کے درمیان ہوگا کیونکہ وہ سال کا اختتام پہلی پوزیشن پر کرنا چاہتے ہیں۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نشیکوری نے واورینکا کو 2-6 اور3-6 سے باآسانی شکست دیکر درجہ بندی میں بہتری کی جانب گامزن ہیں ،ْدرجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود 31 سالہ واورینکا ایک گھنٹے جاری رہنے والیمقابلے میں مکمل طور پر دباؤ میں نظر آئے اور نشیکوری سے شکست کھاگئے۔(جاری ہے)
نشیکوری نے اپنے کیریئر کی بہترین درجہ بندی کے حصول کی کوششوں کے دوران رواں سال یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں واورینکا کے ہاتھوں ہونے والی شکست کا بدلہ لے لیا۔
نشیکوری نے سال میں ایک ٹائٹل حاصل کیا تاہم پورے سال میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،ْ 2014 میں کیریئر کے آغاز کے بعد اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔نشیکوری نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے، درحقیقت مجھے پیرس میں شکست کے بعد تیاری کیلئے ایک ہفتہ مل گیا تھا۔انہوںنے کہاکہ میں نے پریکٹس اور تربیت کے ساتھ ساتھ سخت محنت کی اور اگلے میچوں میں کامیابی کیلئے پرعزم ہوں ،ْواورینکا نے یوایس اوپن کے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔واورینکا نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ میں اچھا کھیلوں سکوں اور مجھے امید تھی کہ اچھا میچ ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.