اقوام متحدہ طالبان امیر اور دیگر پر پابندی لگائے‘افغان صدر اشرف غنی
مئی میں امریکی ڈرون حملے میں ملا محمد منصور کی ہلاکت کے بعد طالبان نے مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو اپنا نیا سربراہ مقرر کیا تھا
منگل 15 نومبر 2016 12:57
(جاری ہے)
اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے میں بگرام کے نیٹو ائیر بیس جبکہ مزار شریف میں جرمن قونصلیٹ پر دو تباہ کن خود کش حملوں کی ذمہ داری بھی مذکورہ گروپ کی جانب سے قبول کی گئی ہے۔دوسری جانب طالبان کی جانب سے امن مذاکرات میں شمولیت کیلئے پیش کی گئی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ ان کے سینئر کمانڈروں کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نکالے جائیں، جس کی وجہ سے ان رہنماؤں اثاثے منجمد ہیں اور سفر پر پابندی عائد ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں رواں سال مئی میں امریکی ڈرون حملے میں ملا محمد منصور کی ہلاکت کے بعد طالبان نے مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو اپنا نیا سربراہ مقرر کیا تھا۔جس کے ساتھ ہی طالبان نے افغان امن مذاکراتی عمل سے اس وقت تک علیحدگی اختیار کرنے اعلان کیا تھا جب تک افغانستان سے تمام غیر ملکی فوجوں کو نکال اور طالبان رہنماؤں پر موجود پابندیوں کو اٹھا نہیں لیا جاتا۔واضح رہے کہ یہ شرائط افغان طالبان کی جانب سے امن مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کیلئے پیش کی جانے والی متعدد شرائط کا حصہ ہیں۔تاہم غیر ملکی میڈیا اور کچھ مقامی اور غیر ملکی حکام نے متعدد مرتبہ یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ افغان امن مذاکراتی عمل درپردہ جاری ہیں لیکن یہ انتہائی سست روی کا شکار ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ گذشتہ سال افغان امن مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہوگئے تھے جب ملا عمر کی موت کی خبر منظر عام پر آئی تھی، ملا عمر کے بعد ملا محمد منصور کو طالبان کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔اس وقت سے اب تک متعدد مرتبہ امن مذاکراتی عمل کی بحالی کے اقدامات کیے گئے ہیں تاہم اس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔مذکورہ امن مذاکراتی عمل میں افغانستان اور پاکستان کے علاوہ امریکا اور چین بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.