راولپنڈی کے ہوٹل سے جاپانی شہری کی لاش برآمد- پاکستانی بزنس پارٹنرگرفتار
میاں محمد ندیم منگل 15 نومبر 2016 15:31
راولپنڈی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر۔2016ء) راولپنڈی میں ایک نجی ہوٹل سے غیر ملکی شہری کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق راولپنڈی کینٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے کے باتھ روم سے جاپانی شہری اوتر آریکا کی لاش برآمد ہوئی۔تاہم جاپانی شہری کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا۔
(جاری ہے)
جاپانی شہری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اوتر آریکا رواں ماہ 6 نومبر کو پاکستان آیا تھا اور یہاں آتا جاتا رہتا تھا۔پولیس کے مطابق ہوٹل کا مذکورہ کمرہ فرحت نامی شہری نے کرایہ پر لیا تھا، جو جاپانی شہری کے ساتھ مل کر گاڑیوں کا کام کرتا تھا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فرحت لاہور کا رہائشی ہے، جسے حراست میں لے لیا گیا۔دوسری جانب جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.