آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود یاسین سے اسلام آباد چیمبر کے صدر خالد اقبال کی ملاقات
منگل 15 نومبر 2016 19:24
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ چارچ سنبھالنے کے بعد انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کو ایک چیلنج سمجھ کر قبول کیا اور اللہ تعالیٰ نے اس میں کامیابی عطا کی۔
گذشتہ دنوں ایک پارٹی کے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کیلئے سیف سٹی پراجیکٹ کو استعمال کیا گیا اور امن و امان قائم رکھنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام تھانوں کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے جس میں ہر قسم کی معلومات فراہم ہوں گی اور عوام براہ راست اپنے متعلقہ تھانے میں رابطہ کر کے مسائل حل کروا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی منصوبے کی وجہ سے جرائم میں خاطر خواہ کمی ہو گی کیونکہ جرائم پیشہ افراد کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ واردات کی صورت میں وہ پکڑے جائیں گے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے آئی جی اسلام آباد پولیس کو چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ پر اسلام آباد کے شہریوں اور تاجروں کو فخر ہے اور وہ اب اپنے آپ کو زیادہ محفوظ تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں میٹرو پولیٹن پولیس کا نظام متعارف کرایا جائے جس سے ہر شہری براہ راست امن و امان کے معاملات میں دلچسپی لے گا۔ انہوں نے اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت کی پولیس پاکستان بھر میں مثالی پولیس سمجھی جاتی ہے اور مزید اقدامات سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ممکن ہے۔ آخر میں آئی جی اسلام آباد پولیس طارق مسعود یاسین نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک کو شیلڈ پیش کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.