کراچی،پیپلز پارٹی کے تحت جہانگیر بدر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے پیپلز سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقریب
منگل 15 نومبر 2016 20:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر کی زندگی نوجوانوں کے لئے ایک مشعل راہ۔
تقریب سے وقار مہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر نے یحییٰ خان ،ضیا الحق اور پرویز مشرف کے دور میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کی اور ضیا الحق کے دور میں جہانگیر بدر مرحوم کو کوڑے بھی مارے گئے اور ان کے خلاف جھوٹے کیسز بھی دائر کئے گئے مگر وہ بھٹو کے ایک سچے سپاہی تھے جنہوں نے اس کی پروا کئے بغیر پاکستان کی بقا کئے لئے کھل کر آمریت کے خلاف آواز بلند کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر کو پیپلز پارٹی کی تین نسلوں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو شہید، سابق صدرپاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔تقریب کے آخر میں نجمی عالم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم جہانگیر بدر نے 72 برس کی عمر میں کبھی اپنا رخ تبدیل نہیں کیا وہ پاکستان میں ان سیاستدانوں میں سے تھے جنہوں نے تامرگ اپنی پارٹی اور پارٹی قائدین سے وفاداری نبھائی۔ تعزیتی ریفرنس میں پیپلز پارٹی کے کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر ، حبیب الدین جنیدی، ایم پی اے خیر النسا مغل، نادر حسین خواجہ، ،سردار خان، اقبال ساند، منیرا شاکر بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
احسان اللّٰہ، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر، شوال ذوالفقار کی رپورٹ مل گئی ہیں، محسن نقوی
-
ایف آئی اے کی کارروائی، آن لائن جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث ڈاکٹر سمیت 2 ملزمان گرفتار
-
اپریل میں مہنگائی کی شرح 17.34 فیصد ریکارڈ
-
چنیوٹ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ویژن ڈرگ فری پنجاب
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.