بھارتی جنگی رویہ خطے کیلئے خطرہ، عالمی برادری مجرمانہ خاموشی کا سلسلہ توڑ کر جارحیت کا فوری نوٹس لے،حافظ عبدالغفار روپڑی
منگل 15 نومبر 2016 21:21
(جاری ہے)
خطے میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کیلئے اسلحہ کے ڈھیر لگا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور مذاکرات کی فضا کو یقینی بنانے کیلئے ہتھیاروں اور اسلحہ کے ڈھیر کی نمائش نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بھارت کے ساتھ معاشقے کی پینگیں بڑھانے کی بجائے اس کے مذموم ارادوں کو بھانپ کر برابری کی سطح پر تعلقات استوار کریں۔
ملک اور اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کیخلاف سازشوں اور پراپیگنڈے میں مصروف ہیں ۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اقوام متحدہ سرحدوں پر بھارتی جارحیت روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم اور بربریت پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے۔ پاکستان، کشمیر سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں پر ہونے والے جبر پر عالمی قوتیں مذمتی بیان تک جاری کرنا بھی گوارا نہیں کرتیں جبکہ فرانس، امریکہ سمیت دیگر ممالک میں ہونے والی آہٹ پر بھی آسمان سر پر اٹھا لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کے اس منافقانہ رویے اور دوغلی پالیسی کے باعث بھارت کو شہ مل رہی ہے ۔ گفتگو میں فوجی جوانوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کے لیے جان دینے والوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کے دفاع کیلئے کوئی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.