غازی میں خشک سالی سے گلے، چیسٹ اور بخار کے مریضوں میں اضافہ
بدھ 16 نومبر 2016 22:04
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق غازی خشک سردی اور بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گردوغبار کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹ پڑے، عوام مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال غازی میں ڈاکٹروں کی کمی اور زنگ آلود ناکارہ مشینری کی وجہ سے ابتدائی طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، عوام گلے سینہ اور بخار جیسے وبائی امراض میں مبتلا ہیں جبکہ مریضوں کو 3 ، 3ڈاکٹرز بدلنے کے باوجود آرام نہیں آ رہا ہے۔
مختلف مساجد میں بارشوں کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، خشک سالی کی وجہ سے کسان اور زمیندار طبقہ گندم کی فصل نہ اگانے پر مجبور ہیں۔ تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال غازی واحد ہسپتال ہے جہاں ڈاکٹر دن ایک بجے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں اور ہسپتال میں مریضوں کیلئے کوئی ایمرجنسی اور ادویات کی سہولیات نہیں ہیں جبکہ الٹرا سائونڈ جیسی مشینری کا نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے ادویات اور ایمرجنسی کیلئے ٹھوس بندوبست کرے۔مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.