چینی سرمایہ کار وں کی پاکستان میں ایک میگا کنسٹرکشن شاپنگ مال تشکیل دینے کیلئے سرمایہ کاری کی پیشکش
سات رکنی چینی وفد کی پاک چین جوائنٹ چیمبر کے صدر مسٹر وینگ ذہائی ، سینئر نائب صدر احمد فہیم خان اور اراکین مجلس عاملہ سے ملاقات
جمعرات 17 نومبر 2016 12:44
(جاری ہے)
مندوبین کے بقول اُن کے متعارف کردہ ماحول دوست ، ہائی ٹیک تعمیراتی آلات سے پاکستا ن میں کنسٹرکشن اخراجات میں 10% تک کمی لائی جاسکتی ہے۔
مندوبین نے آگاہ کیا کہ اُنہوں نے اپنے جدید کنسٹرکشن ڈیزائنز میں موسمی تبدیلی کے مطابق شمسی اور جیو تھرمل توانائی کو استعمال کیا ہے جس سے موسم کے مطابق عمارتوں میں درجہ حرارت کو برقرار رکھا جاتا ہے۔چیمبر کے صدر مسٹر وانگ نے اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران پاکستان کے کنسٹرکشن شعبے کے حوالے سے موجود سرمایہ کاری امکانات کے بارے میں مندوبین کو بریفنگ دی ۔اُنہوں نے بتایا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری پاکستان کی چند بڑھتی ہوئی صنعتوں میں سے ایک ہے ۔ مسٹر وانگ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستان کی کنسٹرکشن صنعت میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور یہ بہترین وقت ہے کہ زیادہ سے زیادہ چینی سرمایہ کار پاکستان کے اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں ۔ احمد فہیم خان نے اس موقع پر اپنی گفتگو میں وفد کے ماڈل کنسٹرکشن شاپنگ مال قائم کرنے کے خیال کو سراہا ۔ اُنہوں نے بتایا کہ رہائش اور تعمیراتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے یہ کافی خوش آئیند بات ہے کہ پاکستانی حکومت نے اس شعبے کو جدید بنانے کیلئے نشاندہی کی ہوئی ہے اور ٹھوس پالیسیاں وضع کی جارہی ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ اس شعبے کی ترقی سے بیشتر صنعتوں کو ترقی ملے گی جن میں لوہا ، پتھر ،ٹائل سینٹری ، گلاس ، پینٹ ، مشینری اور فرنیچر سرِ فہرست ہیں اس کے علاوہ لاکھوں لوگوں کو روز گار بھی مہیا ہو گا ۔وفد کے سربراہ مسٹر شین فنگ شو نے اپنا موقف بیان کرتے ہوے کہا کہ چین پاکستان میں جدید انفراسٹرکچر منتقل کرنے کا خواہاں ہے اور جدید انفراسٹرکچر براہِ راست کنسٹرکشن صنعت کے ساتھ منسلک ہے لہٰذا اُن کا ماننا ہے کہ پاکستان میں ماڈل کنسٹرکشن شاپنگ مال قائم کر کے عام عوام میں رہائش اور کنسٹرکشن کے جدید نظام کو متعارف کرایا جائے جس سے کہ یہ رجحان سوسائٹی کے مختلف طبقات میں سرائیت کر جائے گا۔وفد ممبران نے کنسٹرکشن شعبے کا مفصل جائزہ فراہم کرنے پر پاک چین جوائینٹ چیمبر کے بھرپور تعاون کیلئے اظہار تشکر کیا اور پاکستان میں شاپنگ مالز کے رجحانات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے بڑے شاپنگ سنٹرز مثلا ہائپر اسٹار ، ایمپوریم مال اور مال آف لاہور کا دورہ بھی کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.