پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے شرکت نہیں کی

جمعرات 17 نومبر 2016 16:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں مسلم لیگ (ن)‘ پاکستان پیپلز پارٹی‘ متحدہ قومی موومنٹ‘ عوامی نیشنل پارٹی‘ جماعت اسلامی‘ قومی وطن پارٹی‘ پختونخوا ملی عوامی پارٹی‘ آل پاکستان مسلم لیگ‘ پاکستان مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔صرف تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ نے شرکت نہیں کی۔