بی آئی ایس پی ، وائے پی ایف اور آکسفیم انٹرنیشنل کے مابین نوجوانوں کی ترقی بارے مفاہمتی یاداشت پر دستخط
جمعرات 17 نومبر 2016 16:36
(جاری ہے)
تربیت یافتہ مستحقین LUMSاور دیگر متعلقہ اداروں میں کاروبار ی کورسز میں شرکت کریں گے۔ تربیت مکمل ہونے کے بعد ، تربیت یافتہ مستحقین کو اخوت فائونڈیشن سے بلاسود قرضہ حاصل کرنے کیلئے بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔
مزید برآں، معاہدے کے فریقین بی آئی ایس پی بینیفشری کمیٹیوں (بی بی سی) کو بااختیار بنانے اور مختلف اہم موضوعات پر آگاہی کیلئے ٹریننگ ماڈیول ترتیب دیں گی۔ ابتدائی مرحلے کے بعد ، تینوں فریقین کے مابین تعاون کو پاکستان بھر میں دیہی علاقوں تک بڑھایا جائے گا تاکہ بی آئی ایس پی مستحقین کو ہنر مندانہ تربیت فراہم کی جائے۔ اس موقع پر وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک ایسا سوشل سیفٹی نیٹ ہے جو نہ صرف اپنے مستحقین کو غربت کے اثرات پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے بلکہ انہیںترقی کے مثبت مواقع اور پائیدار زندگی گزارنے کیلئے ہنر فراہم کر کے غربت سے باہر نکالنے کی بھی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی ایک قومی ادارہ ہے اور صوبائی ہم آہنگی کا محافظ ہے۔ اس معاہدے کے فریقین ملک میں تمام صوبوں کے دور دراز علاقوں تک نوجوانوں کی ترقی اور ہنرمندانہ تربیت کی توسیع کو یقینی بنائیںگے۔جنرل سیکرٹری وائے پی ایف، محترمہ شزا خواجہ نے کہا کہ وائے پی ایف نوجوانوں کی ترقی اور صنفی حقوق کے فروغ کیلئے خیالات کے اشتراک کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ نوجوان ارکین پارلیمنٹ بی آئی ایس پی کے ذریعے پسماندہ نوجوان تک رسائی حاصل کریں گے اور مسائل کو سمجھتے ہوئے ان کی ترقی کیلئے مختلف پروگرام ڈیزائن کریں گے۔ نٹری ڈائریکٹر آکسفیم محمد قزلباش نے نوجوان پر سرمایہ کاری سے وابستہ خوشحالی اورتمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے نوجوانوں کی ترقی اور غربت کے خاتمے کی کوشش کے آغاز پر روشنی ڈالی۔ یہ مفاہمتی یاداشت بی آئی ایس پی کے مستحق نوجوانوں کو ہنرمندانہ تربیت فراہم کرنے اور ملازمت کیلئے انہیں مارکیٹ سے منسلک کرنے میں مدد دے گی جس سے غربت کے خاتمے کیلئے بی آئی ایس پی کے مجموعی اثرات میں اضافہ کرے گا۔مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
علی امین گنڈا پور کے گوشواروں میں غلط بیانی کا معاملہ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ، ویرفکیشنزکی مفت سہولت ختم ،ہزاروں کی فیس ادا کرنا ہوگی
-
مذاکرات ہوں گے تو سب کو بتائیں گے،چیئرمین تحریک انصاف
-
لندن میں تلوار سے حملہ، پانچ افراد زخمی
-
رفح پر حملہ ہر حال میں کیا جائے گا، نیتن یاہو
-
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سرمایہ کاری کا کوئی معاہدہ نہ ہونے کا انکشاف
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.