حکومت سندھ صوبے خصوصاً کراچی میں عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے،ناصر حسین شاہ
سپر ہائی وے پر ٹول پلازہ کے قریب بڑے بس ٹرمینل کیلئے 100 ایکڑ اراضی مختص کر دی گئی ہے،وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کا وقفہ سوالات میں جواب
جمعرات 17 نومبر 2016 18:44
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ گرین لائن منصوبہ وفاقی حکومت کا اور اورینج لائن سندھ حکومت کا منصوبہ ہے ، دونوں پر اب تیزی سے کام جاری ہے ۔
کراچی ممیں لائٹ ٹرین کا بھی منصوبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرین لائن منصوبے کی لمبائی 17 کلو میٹر ہے اور اس منصوبے کے تحت یومیہ چار لاکھ افراد سفر کر سکیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرین لائن کا منصوبہ پہلے سرجانی سے جمعہ گوٹھ اور پھر محمد علی جناح تک تھا ۔ اب اسے وسعت دے کر اب اسے گرومندر سے ٹاور تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ اس لیے یہ منصوبہ جون 2017 کے بجائے اب 2018 میں مکمل ہوگا ۔ سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ اورینج لائن سندھ حکومت کا منصوبہ ہے ، جو پنجاب حکومت جیسا ہے ۔ پنجاب اس منصوبے کے حوالے سے جو چیزیں سامنے آ رہی ہیں ۔ اس کے بعد سندھ میں اس منصوبے کا نام تبدیل کرنے پر غور کر رہے یہں ۔ اس منصوبے کے تحت اورنگی ٹاؤن سے میٹرک بورڈ آفس تک ٹرانسپورٹ سروس شروع کی جائے گی اور اس کی لمبائی 3.9 کلو میٹر ہے ۔ اس منصوبے کے تحت 8 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے اور روزانہ چار لاکھ افراد کو آرام دہ سفر سہولت مل سکے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور منصوبہ یلو لائن کا ہے جو داؤد چورنگی سے لکی اسٹار تک ہے ۔ اس کی لمبائی 22 کلو میٹر اور منصوبے کے تحت 41 اسٹیشن قائم ہوں گے ۔ اس منصوبے کے تحت ساڑھے 6 سے 7 لاکھ افراد سفر کر سکیں گے ۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ایک اور منصوبے پرپل لائن کے نام سے زیر غور ہے ، جو بلدیہ ٹاؤن سے شیرشاہ براستہ حب ہو گا ۔ 9.7 کلو میٹر طویل اس منصوبے کے تحت 19 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے اور ایک سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو سفری سہولت حاصل ہو گی ۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن ہیر اسماعیل سوہو ، تحریک انصاف کے خرم شیر زمان اور ڈاکٹر سیما ضیاء کے مختلف ضمنی سوالوں کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ حکومت سندھ نے سپر ہائی وے پر ایک بڑے بس ٹرمینل کی تعمیر کے لیے 100 ایکڑ اراضی مختص کر دی ہے ، جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ میں ماس ٹرانزٹ پروگرام کے تحت لوگوں کو جو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ان میں سینئر سٹی زن اور معذور افراد کی ضروریات کو خاص طور پر مدنظر رکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں ماہرین سے مشاورت بھی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اور بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے 500 بسیں لانے کی منظوری دے دی ہے ۔ حکومت کا 4 ہزار بسیں لانے کا منصوبہ ہے اور یہ 500 بسیں منصوبے کا پہلا مرحلہ ہوں گی ۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن غزالہ سیال کے ایک سوال کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ سپر ہائی وے پر جو بین الاقوامی معیار کا بس ٹرمینل بنایا جا رہا ہے ۔ وہاں لوگوں کو شہر سے ٹرمینل تک پہنچانے اور ٹرمینل سے شہر کے مختلف حصوں تک لانے کے لیے شٹل سروس کا منصوبہ بھی زیر غور ہے ۔ وقفہ سوالات کے دوران وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حکومت سندھ نے 6 ہزار رکشے لوگوں میں مفت تسیق کیے ہیں تاکہ عام شہریوں کی سفری سہولیات بہتر ہو سکیں ۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محدود عبدالرزاق کے ایک سوال کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کو ٹریننگ دے گی ۔ اس سلسلے میں موٹر وے پولیس کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔ لیکن ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے ۔ ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی ہیر اسماعیل سوہو کے ایک سوال کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ ٹھٹھہ ، بدین اور میرو خان میں بس ٹرمینلوں کی ایک اسکیم زیر تکمیل ہے اور اس منصوبے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2013-14 میں فنڈز بھی مختص کر دیئے گئے تھے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.