جدید ٹیکنالوجی ترقی پذیر ممالک کی5ارب افراد کے مسائل حل کر سکتی ہے ‘ڈاکٹر عمر سیف
سربراہ پی آئی ٹی بی و آئی ٹی یونیورسٹی کاواشنگٹن یونیورسٹی سیاٹل میں کلیدی خطاب ، ڈاکٹر عمر سیف پہلے پاکستانی ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا ، بل گیٹس فائونڈیشن کے ہیڈکوارٹر میں بھی ایک اہم اجلاس میں شرکت
جمعرات 17 نومبر 2016 19:49
(جاری ہے)
ڈاکٹر عمر سیف پہلے پاکستانی ہیں جنہیں واشنگٹن یونیورسٹی سیاٹل میں بطور کی نوٹ سپیکر کا اعزاز ملا ہے جہاں ان کا تعارف ایسے محقق کے طور پر کرایا گیا جن کا کام کروڑوں افراد کی زندگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ڈاکٹر عمر سیف کوآئندہ اگلی بین الاقوامی آئی سی ٹی کانفرنس کی صدارت کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے۔دریں اثنا ء ڈاکٹر عمر سیف کو بل گیٹس فائونڈیشن ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس میں شرکت کا موقع بھی ملا جہاں انہوں نے ایسے منفرد طریقوںپر تبادلہء خیال کیا جو محروم طبقے کوڈیجیٹل مالیات تک رسائی فراہم کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹرعمر سیف نے کہا کہ افریقی ممالک میں سمارٹ فون کے ذریعے موبائل ادائیگیوں کا میکنزم متعارف کرایا گیا ہے جس سے ایسے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے جومروجہ بینکنگ کے متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔انہوں نے آئی ٹی یونیورسٹی میں فنانشل ٹیکنالوجی کا تحقیقی مرکز قائم کرنے کا تصور بھی پیش کیا۔اگلے روز ڈاکٹر عمر سیف برطانیہ چلے جائیں گے جہاں وہ چیتھم ہائوس لندن میں منعقدہ ایک اہم مباحثے میں شرکت کریں گے جہاں بدعنوانی کے خاتمے جیسے چیلنجز میں ٹیکنالوجی کے کردار پر بحث کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.