بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت پر پاکستان اپنا رد عمل دے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ

ترکی کے صدر نے دو روزہ دورہ کیا ، انہوں نے اپنے خطاب میں‌مسئلہ کشمیر پر بات کی،پاکستان کشمیری قوم کی حمایت جاری رکھے گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 نومبر 2016 13:18

بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت پر پاکستان اپنا رد عمل دے گا۔ ترجمان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 نومبر 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اپنا رد عمل دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات خطے میں امن کے لیے خطرہ ہیں۔ورکنگ باؤنڈری پربھارتی جارحانہ اقدامات بھارتی وزیرکےبیان کی نفی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ کشیدگی کو بڑھانا نہیں چاہتا ۔

یورپ اور امریکہ میں اراکین پارلیمنٹ نےکشمیری عوام کی حمایت میں آوازبلندکی۔ بھارت مقبوضہ کشمیرکی ابتر صورتحال سےتوجہ ہٹاناچاہتاہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکامسئلہ ہرفورم پراٹھاتاہے۔ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجودہے۔

(جاری ہے)

بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل آبادی کونشانہ بنارہے ہیں۔

مغربی میڈیانے بھی مقبوضہ کشمیرکی حالیہ تحریک کومثبت اندازمیں اجاگرکیا،مغربی دنیامیں مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کےخاتمےکے لیےآوازیں بلند ہورہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیری قوم کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تُرک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ، انہوں نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کا ذکر کیا ۔

میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگرد بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کا نیوکلئیر ڈاکٹرائن پر بیان بھارت کے دوہرے معیارات کا عکاس ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں داعش کے پھیلاؤ اور طالبان کی سرگرمیوں سےآگاہ ہیں۔ موجودہ بحران کی بناپرافغانستان میں یہ صورتحال پیداہورہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نےافغانستان کےچیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ کودورہ پاکستان کی دعوت دی ۔