امام حسینؓ نے قرآن پاک کے مطابق کربلا کے میدان میں صبر کیا جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی ، سید اعجاز علی شاہ
گھوٹکی امن و امان اور رواداری بارے مثالی ضلع ہے ،کسی قسم کے فرقہ وارانہ فسادات کا وجود نہیں ،ڈپٹی کمشنر اجلاس سے خطاب
جمعہ 18 نومبر 2016 20:43
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی امن و امان اور رواداری کے حوالے سے ایک مثالی ضلع ہے جہاں پر کسی قسم کے فرقیوارانہ فسادات کا وجود نہیں اس کے باجود ملک کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام عالموں کو چاہیے کہ وہ آپس میں ملکر روداری کو مزید مضبوط کریں تاکہ ملک دشمن قوتوں کو کسی بھی قسم کا فساد پھیلانے کا موقع میسر نہ ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ چہلم کے حوالے سے منقعد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کے دوران مشکوک لوگوں پر نظر رکھی جائے کیوں کہ شرپسند عناصر ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے مطابق جس نے صبر کیا وہ حق پر ہے باقی سب انسان نقصان میں ہیں یہی وجہ ہے کہ امام حسینؑ نے قرآن پاک کے مطابق کربلا کے میدان میں صبر کرکے حق کی راہ اختیار کی اسکا مطلب اسلام ہمیں صبر کا درس دے رہا ہے اس لیے ہم سب کوصبر کرکے اسلام کی بتائے گئے راستے پر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالم کا مطلب عمل والا ہے اور علم والے حقیقی درس دینے کے پابند ہیں اس لیے تمام علماء و عالموں سے گذارش ہے کہ وہ اپنے اپنے مکتبہ فکر کے لوگوں کو صبر کی تلقین کریں ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں مجالس و جلوسوں کے روٹس پر صفائی کروائیں ۔ اس موقع پر رینجرز کے کرنل صبغت اللہ نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کی اجازت ضلعی انتظامیہ دیتی ہے اس لیے سیکیورٹی کے مسائل کی وجہ سے کسی بھی تنظیم کو بغیر اجازت کے پروگرام نہیں کرنے دیا جائے گا اس کے علاوہ لائوڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر سختی سے پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے عالموں سے اپیل کی وہ تمام مجالس و جلوس وقت کی پابندی کے ساتھ منقعد کریں تاکہ سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر انتطامات کیے جاسکیں۔ اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر کے عالموں نے ضلعی انتظامیہ کو یقین دہانی کروائی کے وہ چہلم کے دوران ہر حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.