چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ ، لیو او ، فرحان زمان اورفرحان محبوب نے سیمی فائنل جگہ بنالی

ہفتہ 19 نومبر 2016 19:07

چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ ، لیو او ، فرحان زمان اورفرحان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) ہانگ کانگ کے لیو او اور پاکستان کے فرحان زمان اورفرحان محبوب نے چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ2016کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز مصحف علی میر سکواش کمپلکس اسلام آباد میں جاری25ہزار امریکی ڈالرز انعامی رقم کے حامل اس ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی ہانگ کانگ کے لیو او نے مصر کے کھلاڑی یوسف سلیمان کو 48منٹ کے مقابلے میں تین۔

صفر(11۔4،11۔8اور11۔9)سے،دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان نے 61منٹ کے سخت مقابلے میں مصر کے کھلاڑی شہاب عیسم کو تین۔دو (14۔12،11۔5،5۔11،14۔16اور11۔7)سے،تیسرے کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب نے انگلینڈ کے کھلاڑی ناتھن لیک کو 46منٹ کے مقابلے میں تین۔ایک(11۔8،11۔8،8۔11اور11۔9)سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے، چیف آف ایئر سٹاف انٹر نیشنل سکواش چیمپئن شپ2016کے سیمی فائنلز( آج) اتوار کو کھیلے جائینگے۔