انقلابی اصلاحات نے محکمہ امداد باہمی میں نئی روح ڈال کر اسے مزید مستحکم و متحرک بنادیا،رجسٹرار کوآرپریٹو
اتوار 20 نومبر 2016 13:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ محکمانہ امور میں تساہل پسندی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اور محکمہ میں اصلاحات کے ثمرات عوام تک پہنچانے میں غفلت ولاپرواہی کی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران اور سٹاف کی فلاح و بہبود اور بھلائی کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں اب ان کی ذمہ داری ہے کہ امدادی باہمی پروگرام کی ترویج و ترقی میں اپنا بھر پور حصہ ڈالیں۔رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب نے امداد باہمی کے مقامی دفتر میں مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور غلہ منڈی اورسمن آباد میں قائم کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیز کا بھی دورہ کیا اور وہاں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ قبل ازیں رجسٹرار کوآپریٹو پنجاب نے کوآپریٹو ٹریننگ کالج سرگودھا روڈ کا بھی دور کیا اور وہاں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کمیٹی روم ‘ آڈیٹوریم ‘ لیڈیز ٹریننگ سنٹر اور ہاسٹل کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ منصوبے میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر منصوبے کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے اور سکیمیں جلد از جلد مکمل ہونی چاہیں۔انہوں نے کوآپریٹو ٹریننگ کالج سرگودھا روڈ میں کمپیوٹر لیب اور لائبریری کا بھی دورہ کیا اور کلاسز میں سٹاف ممبران سے کورسز کے حوالے سے بعض سوالات بھی کئے۔ ڈی او کوآپریٹو محمد جمیل گھٹوالہ نے رجسٹرار کوآپریٹو کو محکمانہ ٹارگٹس اور ان کے حصول کے بارے میں بریفنگ دی۔مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.