پشاور، زیر تعمیر پشاور چڑیا گھر اور دیگر تفریحی پارکوں کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی متعلقہ حکام کو ہدایت
اتوار 20 نومبر 2016 22:00
(جاری ہے)
پرویز خٹک کی وہاںآمد پر انہیں منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی انہیں بتایا گیا کہ چڑیا گھرکے وسیع رقبے پر زمین کے حصول ، نکاسی اور اضافی فنڈز کے بندوبست سمیت تمام اقدامات مقامی ضلعی انتظامیہ بطریق احسن انجام دے رہی ہے انہیں مزید بتایا گیا کہ چڑیا گھر کے تمام حصوں کو بجلی کی فراہمی اور دیگر لوازمات تیز ی سے پایہ تکمیل تک پہنچائی جار رہی ہیں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ماحولیات اشتیاق ارمڑ اورمحکمہ ماحولیات و ضلعی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
وزیر اعلیٰ نے کام پر پیش رفت کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے یہ بھی ہدایت کی کہ عوامی اہمیت کا حامل یہ منصوبہ ممکنہ حد تک جلد ازجلد مکمل ہونا چاہیے ۔ انہو ںنے چڑیا گھر کے وسیع رقبے پر نکاسی کا نظام ہر لحاظ سے جامع بنانے اور تیز ی سے مکمل کرنے جبکہ بجلی کی ٹرانسمشن لائن جلد بچھانے اور پورے چڑیا گھر کے لئے بجلی کی بحالی کے ضمن میں واپڈا حکام سے فوری رابطے کی ہدایت کی ۔پرویز خٹک نے چڑیا گھر میں موجودہ اور اضافی سہولیات کے لئے درکار 20کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ کی فراہمی کا یقین دلایا انہو ںنے ضلعی انتظامیہ کو چڑیا گھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔انہو ںنے امید ظاہر کی کہ چڑیا گھر کو ہر لحاظ سے ماحول دوست بنایا جائے گا ، اس میں سدا بہار پودے اور جنگلات اگائے جائیں گے اور جانوروں و انسانوں کے مابین مانوسیت کا ماحول قائم کیا جائے گا ۔ حکام نے بتایا کہ چڑیا گھر 23ایکڑ رقبے پر محیط ہو گا جس میں اندرون و بیرون اضافی سائیکلنگ ٹریکس کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت اہل پشاور کے لئے تفریح کی مناسب سہولیات کی فراہمی چاہتی ہے تاکہ یہ قومی سطح پرباعث کشش بنے ۔انہوںنے ہدایت کی کہ چڑیا گھر میں عالمی معیار کے مطابق تفریح اور سیاحت کے تمام لوازمات دستیاب ہونے چاہئیں ۔وزیر اعلیٰ چڑیا گھر کے مختلف حصوں اور شعبوں میں بھی گئے اور ہر مقام پر بہترین انفراسٹرکچر کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ چڑیا گھر ہر لحاظ سے اہل پشاور کے لئے باعث فخر ہونا چاہیےمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.