نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے پی ایم ڈی سی کی داخلہ پالیسی کے مطابق ہی ہوں گے ‘نجم احمد شاہ
صوبائی داخلہ کمیٹی چند نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے والدین کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مذمت کرتی ہے ‘ سیکرٹری ہیلتھ کی پریس کانفرنس
پیر 21 نومبر 2016 18:30
(جاری ہے)
نجم احمد شاہ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے حوالے سے صوبائی داخلہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اور اس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی داخلہ پالیسی 2016 ء پر عملدرآمد اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں شفاف میرٹ پر داخلوں کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صوبائی داخلہ کمیٹی نے ان چند میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی بھر پور مذمت کی ہے جو طلباء اور والدین کو اس حوالے سے گمراہ کرنے میں مصروف عمل ہیں اور میرٹ کی دھجیان بکھیر رہے ہیں اور میڈیکل پروفیشن کو بدنام کر رہے ہیں ۔ داخلہ کمیٹی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو بھی اس بارے میں اپنی سفارشات ارسال کر رہی ہے تاکہ ایسے کالجز اور اشخاص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ کے بینچ نے 11 نومبر کو حکم امتنائی جاری کیا تاہم عدالت نے 18 نومبر کو اپنے حکم میں ترمیم کرتے ہوئے یہ واضح کیا کہ یہ حکم امتنائی 11نومبرسے خارج کیا جاتا ہے او راس کا اطلاق صرف SAT II امتحان دینے والے طلبہ پر ہو گا ۔ پرو وائس چانسلر UHS نے بتایا کہ یو ایچ ایس میں صوبائی داخلہ کمیٹی کے زیر نگرانی اب تک 6544 طلبا و طالبات پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے لئے فارم جمع کروا چکے ہیں اور اس دوران جو طلبا و طالبات داخلہ فارم جمع کرانے سے محروم رہ گئے تھے ان کے لئے 21 اور 22 نومبر (دو دن ) کی توسیع کی گئی ہے تاکہ وہ اس سہولت سے استفادہ کر سکیں ڈاکٹر عامر بندیشہ نے بتایا کہ پی ایم ڈی سی کی کونسل کا 146 واں اجلاس 19 نومبر کو اسلام آباد کو منعقد ہوا جس میں حکومت پنجاب کی جانب سے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے حوالے سے اقدامات کو سراہا گیا اور اس حوالے سے پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل یونیورسٹیز / کالجز پر یہ بات واضح کر دی ہے کہ میرٹ سے ہٹ کر ہونے والے داخلوں کو کسی طو رپر قبول نہیں کیا جائے گا او ران کی رجسٹریشن UHS اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نہیں کرے گی ۔ علاوہ ازیں صوبائی داخلہ کمیٹی نے والدین سے کہا ہے کہ وہ پرائیویٹ میڈیکل / ڈینٹل کالجز میں داخلہ کے حوالے سے کسی بھی نجی کالج سے رابطہ نہ کریں بلکہ سنٹرل داخلہ پالیسی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہونے والے داخلوں کے لئے یو ایس ایس ، نشتر میڈیکل کالج ملتان اور راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی میں داخلہ فارم جمع کرائیں یہ داخلہ فارم یو ایچ ایس کی ویب سائیٹ www.uhs.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔ پروفیسر جنید سرفراز خان نے بتایا کہ UHSکی جانب سے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کی میرٹ لسٹ یکم دسمبر کو آویزاں کر دی جائے گی او رداخلے میرٹ کے مطابق ہوں گے ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.