آئندہ عام انتخابات سے پہلے پہلے قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے‘ فاٹا کے ارکان اسمبلی کا مطالبہ
پیر 21 نومبر 2016 21:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ پر 2018ء تک عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور فاٹا کو کے پی کے کا حصہ بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ کمیٹی کا کام قابل ستائش ہے، کم سے کم وقت میں بہت اچھا کام کیا گیا ہے، ہم رپورٹ کے ساتھ مکمل اتفاق کرتے ہیں، ایجنسیوں پر مشتمل علاقہ کے پی کے میں ضم ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 2018ء سے پہلے ملک میں مردم شماری کرائی جائے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں فاٹا کیلئے صوبائی اور قومی اسمبلیوں کی نشستوں کا تعین کیا جاسکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاٹا کے حوالے سے بھی صورتحال کی وضاحت ہونی چاہیے۔ محمد جمال الدین نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام کی اکثریت الگ صوبہ چاہتی ہے۔ فاٹا کے پارلیمانی لیڈر حاجی شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے ارکان کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فاٹا کی موجودہ حیثیت کی وجہ سے ہماری خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا، اس وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان غلط فہمیوں نے جنم لیا ہے، کوئی جامع نظام نہ ہونے کی وجہ سے فاٹا کے آئی ڈی پیز کو مشکلات پیش آئیں۔ ایک ملک میں دو قوانین کی پاکستان کے علاوہ کہیں بھی مثال نہیں ملتی، دو قوانین کو ختم نہ کیا گیا اور فاٹا کو قومی دھارے میں نہ لایا گیا تو ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے شکر گزار ہیں، کسی نے بھی فاٹا میں اصلاحات کی مخالفت نہیں کی۔ 2018ء کے عام انتخابات میں فاٹا کے عوام کے لئے صوبائی اسمبلی میں نشستیں مختص کی جائیں۔ فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کا اختیار وہاں کے عوامی نمائندوں کے سپرد کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.