چین کے نائب وزیر خارجہ کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ مذاکرات
پاکستان کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کیلئے مسلسل حمایت کریں گے ، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہیں، چینی نائب وزیر خارجہ کونگ ژوآن یو دونوں ممالک کا بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار ، خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈرو، علاقائی اور عالمی ایشوز سمیت جامع دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا
پیر 21 نومبر 2016 22:50
(جاری ہے)
وزیراعظم کے مشیر نے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ کونگ ژوآن یو نے چین کے اہم مفادات کے ایشوز پر پاکستان کی مسلسل اور ٹھوس حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
دوطرفہ ملاقات کے دوران چین کے نائب وزیر خارجہ اور خارجہ سیکرٹری نے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈرو، علاقائی اور عالمی ایشوز سمیت جامع دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ پاکستان اور چین نے باہمی مفاد کیلئے تمام شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ خارجہ سیکرٹری نے چینی نائب وزیر خارجہ کو افغانستان کی تازہ صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور مفاہمت اور بات چیت کے ذریعے افغانستان میں پائیدار امن کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستان اور چین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ بین الاقوامی برادری بالخصوص چار فریقی مشاورتی گروپ کے ذریعے افغانستان کے ساتھ کا تعمیری رابطہ رکھے۔ انہوں نے چینی نائب وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے آگاہ کیا اور توقع ظاہر کی کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمہ کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے گی۔ چینی نائب وزیر خارجہ نے انہیں خطہ میں امن و ترقی کیلئے چین کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ دونوں ممالک نے باہمی سٹرٹیجک پارٹنر شپ پر مسلسل اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی بروقت تکمیل خطہ کی ترقی کیلئے دونوں ممالک کی قیادت کی مجموعی بصیرت کیلئے بڑی معاون ہو گی اور اس سے علاقائی روابط میں اضافہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.