قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو اوو سلو ریٹ کی پاداش میں ایک ٹیسٹ میچ کے لئے معطل کردیا گیا ، میچ فیس کا چالیس فیصد جرمانہ ،ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں پر بھی میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا
پیر 21 نومبر 2016 23:18
(جاری ہے)
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس معطلی کے سبب مصباح الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پچیس نومبر سے ہیملٹن میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی یہ اعلان کرچکا ہے کہ مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کے سبب دوسرے ٹیسٹ میں دستیاب نہیں ہونگے اور اس نے اظہرعلی کو کپتان بنانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔
مصباح الحق اپنے کریئر میں دوسری مرتبہ سلو اوور ریٹ کی زد میں آئے ہیں، 2012 میں وہ سری لنکا کے خلاف پانچویں ون ڈے میں سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئے تھے جس کے نتیجے میں وہ گال میں کھیلا گیا ،پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے اور ان کی جگہ محمد حفیظ نے قیادت کی ذمہ داری نبھائی تھی۔نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب ہوئی اور مقررہ وقت کے لحاظ سے اپنے ہدف 103 اوورز کے مقابلے میں دو اوورز پیچھے رہی۔آئی سی سی کے میچ ریفری رچی رچرڈسن نے مصباح کو ایک میچ کیلئے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں پر 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔اس سے قبل اگست میں انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں بھی مصباح الحق سلو اوور ریٹ کے مرتکب قرار ہائے تھے اور آئی سی سی کے قوانین کی رو سے 12 ماہ کے عرصے میں دوسری مرتبہ اس جرم کا ارتکاب کرنے پر ان پر پابندی عائد کی گئی۔اس معطلی کے سبب قومی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن میں شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جہاں کرائسٹ چرچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست کے سبب پاکستان کو سیریز میں 1-0 کے خسارے کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ سسر کے انتقال کے سبب مصباح پاکستان واپس لوٹ چکے ہیں اور ان کی پہلے ہی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک تھی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 25 نومبر سے کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اے ٹی ایف ، پاکستان ٹینس ٹیم کی مسلسل دوسری فتح، میزبان نیپال کو بآسانی 0-3 سے ہرا دیا
-
پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم میں سرگودھا یونیورسٹی کے ہونہار کھلاڑی طالب علم کو منتخب کر لیا گیا
-
مختصر ونڈو کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا فارمیٹ ون ڈے سے ٹی ٹونٹی میں بدلے جانے کا امکان
-
آسٹریلیا کے ٹونی ہیمنگ چیف پچ کیوریٹر کے لیے فیورٹ
-
کرکٹر اعظم خان کی ڈالرز سے پسینہ صاف کرتے ویڈیو وائرل
-
آسٹریلیا نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا،اسمتھ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ( کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ایسی ٹیم بنے گی جس پر فینز فخر کریں گے، جیسن گلیسپی
-
پاکستان کے سرباز خان نے بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی
-
پی بی سی سی بلائنڈ کرکٹ ٹی ٹونٹی سپرلیگ کے لئے 56 کھلاڑی شارٹ لسٹ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو مختلف ٹیم دیکھنے کو ملے گی ، عماد وسیم کا دعویٰ
-
بابر اعظم، رضوان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوران امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.