بھارتی اشتعال انگیزی قابل مذمت ہے ، بھارتی وزیر اعظم ریاستی انتخابا ت جیتنے کیلئے سرحدوں پرفائرنگ کرارہاہے ،اس کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی ،بھارتی فائرنگ میں بدقسمتی سے بڑی تعداد میںشہری بھی شہید ہورہے ہیں ، بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کا مقصد اپنے لوگوں کا غصہ ٹھنڈا کرنا تھا، محض بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی سے مسئلہ حل نہیںہوگا، حکومت موثر خارجہ پالیسی مرتب کر ے
سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں شاہ محمودقریشی ،خورشید قصوری اور شیر ی رحمان کابھارت کی بلااشتعال فائرنگ پرردعمل
بدھ 23 نومبر 2016 18:36
(جاری ہے)
اس دوران سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سویلین مارے جا رہے ہیں ‘ نریندر مودی یوپی اور پنجاب کا الیکشن جیتنا چاہتا ہے لیکن وہ اس کیلئے قیمت بڑی بھاری دینا چاہتا ہے ‘ دونوں نیو کلیئر پاور ہیں ‘ غریب لوگ مارے جا رہے ہیں ‘ حکومت کو موثر خارجہ پالیسی بنانی چاہیے ‘ سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کرنے کا مقصد بھارت کا اپنے لوگوں کا غصہ ٹھنڈا کرنا تھا۔
شیری رحمن نے کہا کہ بغیر وزیر خارجہ کے آپ پہلا قدم نہیں رکھ پائیں گے۔ حالات اتنے سنگین ہوتے جا رہے ہیں مگر مسلح افواج اپنا کام بھرپور طریقے سے کر رہی ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ نہ صرف ملک کی ترجمانی کرے بلکہ ٹھوس اور مضبوط ردعمل بنانے اور پالیسی تیار کرنے میں خود فرنٹ فٹ پر ہو۔ پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ہمیں کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔ وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کہاں ہیں۔ صرف ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی سے کچھ نہیں ہو گا۔ طلبی سے تو ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ پاکستان کا مقدمہ حکومت وقت نے لڑنا ہے۔ حکومت کو تمام بین الاقوامی فورمز کو استعمال کرنا چاہیے۔ وزیر خارجہ کی تعیناتی میں کتنی دیر لگتی ہے۔ پاکستان کے پاس بہت بڑے سفارتکار موجود ہیں۔ …(رانا)مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.