وزیر مملکت کیڈ کی اسلام آباد کے سکولوں میں 53 فیصد طلبہ کے منشیات کے عادی ہونے کی خبروں کی ترددید
این جی او کی رپورٹ کی بناء پر سکولوں سے متعلق خبرمکمل بے بنیاد ہے‘ این جی او کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں، سرکاری سکولوں میں خصوصی مینجمنٹ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں ، تمام 422 سرکاری سکولوں میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہے وزیر مملکت سکیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا سینیٹ میں سینیٹر حافظ حمد اللہ کے توجہ دلائو نوٹس کاجواب
بدھ 23 نومبر 2016 19:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں کا مقصد صورتحال کو مزید خطرناک بنا کر پیش کرنا اور اپنے مفادات حاصل کرنا ہے۔ جس این جی او کی رپورٹ کی بنیاد پر یہ خبر دی گئی ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
رپورٹ میں آٹھ سال کے بچوں کو بھی منشیات کا عادی ظاہر کیا گیا ہے۔ ہم اس این جی او کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری سکولوں میں خصوصی مینجمنٹ کمیٹیاں کام کر رہی ہیں جن کے سربراہ بچوں کے والدین ہوتے ہیں اور اسلام آباد کے تمام 422 سرکاری سکولوں میں سگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہے۔ اب تک سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے بھی ایک جامع نظام وضع کیا گیا ہے اور باقاعدگی کے ساتھ کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت سکولوں میں حاضری‘ صفائی اور دیگر صورتحال کی رپورٹس ہمیں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی ریگولیشن کے لئے بھی باقاعدہ پیرا کا ادارہ قائم ہے اور اس کے رولز کے مطابق بھی پرائیویٹ سکولوں میں سگریٹ نوشی پر کمل پابندی ہے۔ لہذا اس طرح کی چیز سامنے آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.