حکومت نے توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضہ کو کنٹرول کر لیاہے، اس وقت گردشی قر ضہ 328ارب ہے، حکومت نے بجلی چوری اور لائن لاسز کو کم کرنے کے اقدامات اٹھائیں ہیں،لائن لاسز میںاس سال اس میں کمی آئی ہے
سینیٹ میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب کا سینٹر شبلی فراز کے توجہ دلاؤ نوٹس پرجواب
جمعرات 24 نومبر 2016 20:45
(جاری ہے)
لائن لاسز اور بجلی چوری ایک سنگین مسئلہ ہے۔ بجلی استعمال کرکے بل نہ ادا کرنا بھی اہم مسئلہ ہے ۔
آئی پی پیز سے چار اشاریہ چھ ارب وصول کرنا ہے۔گریڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔سرکلر ڈیٹ پر کافی حد تک قابو پا لیا ۔ اجلاس میں سینٹر شبلی فراز نے توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں میں اضافہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہاکہ توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں میں اضافہ سے معاشی صورتحال شدید متاثر ہو تی ہے۔بدقسمتی سے حکومت نے گزشتہ تین سال میں اس مسئلہ کے حل پر توجہ نہیں دی۔حکومت ڈھول بجا رہی ہے۔ کہ دوہزار اٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ ختم ھو جائے گی لیکن ایسا نہیں لگتا۔اداروں کی نااہلی ہمیں بحران کی طرف لے جارہی ہیں۔ملک میں اسوقت قانون سازی اور اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے۔گر دشی قر ضہ شتر بے مہا ر کی بڑھتا جا رہا ہے۔توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے ۔ ( و خ )مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.