پاکستان سے کرکٹ کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمیاں جاری
جمعہ 25 نومبر 2016 13:24
نئی دہلی / کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان سے کرکٹ کے معاملے پر بھارت کی ہٹ دھرمیاں جاری ، ویمنز چیمپئن شپ میں پوائنٹس کی کٹوتی کے باوجود ہٹ دھرمی کم نہ ہوئی، روایتی حریف سے ویمنز ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے، حکام نے 29 نومبرکو شیڈول میچ کے حوالے سے غیریقینی کو برقرار رکھا ہوا ہے، جوائنٹ سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہاکہ ہماری ویمنز ٹیم ایونٹ میں شریک ہوگی مگر گرین شرٹس سے میچ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔
دوسری جانب پی سی بی نے معاملے پر ’’دیکھو اور انتظارکرو‘‘ کی پالیسی اپنا لی، ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تب ہی عوامی سطح پر کوئی بیان دیں گے،فی الحال کچھ کہنا مناسب نہیں، ویمن میچز فورفیٹ ہونے سے بی سی سی آئی کو خاصا نقصان ہوا ہے۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز چیمپئن شپ میں بھارت کے پاکستان سے تین میچز نہ کھیلنے کی پاداش میں سیریز کو فورفیٹ قرار دیتے ہوئے تمام6 پوائنٹس گرین شرٹس کو دے دیے۔
یوں ٹیم بغیر کھیلے ہی فاتح قرار پائی،اس سزا پر ا آگ بگولا بھارتی کرکٹ حکام گیڈربھبکیوں سے دباؤڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے مینز چیمپئنز ٹرافی میں عدم شرکت کی بات ہوئی، اب روایتی حریف سے ویمنز ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے، حکام کی ہٹ دھرمی کم نہیں ہوئی اور وہ بدستور کھیل کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے پر تلے ہوئے ہیں، گذشتہ روز یہ تو واضح کردیا گیاکہ ٹیم 26 نومبر سے 4 دسمبر تک بنکاک میں شیڈول ویمنز ایشیا کپ میں حصہ لے گی تاہم اسی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ساتھ 29 نومبر کو شیڈول میچ کے حوالے سے غیریقینی صورتحال کا خاتمہ کرنے سے صاف انکار کردیا گیا۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.