2ہزاربیروزگار نوجوانوں نے صوبہ بھر کی14شہروں میںٹیوٹا اداروں سے سیکیورٹی گارڈزپروگرام میں تربیت حاصل کر لی
جمعہ 25 نومبر 2016 16:13
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی ،ٹیوٹا افسران اختر عباس بھروانہ، عامر عزیز، اظہر اقبال شاد، عمر فاروق،مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد، رائو راشد، عائشہ قاضی، عظمی نادیہ، سرفراز انور اور دیگر موجود تھے۔
عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ٹیوٹا، ہوم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس حکام کو صوبہ بھر کے بیروزگار نوجوانوں کو سیکیورٹی گارڈز کی تربیت فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے کیونکہ اس وقت تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کی اشد ضرور ت ہے کیونکہ انکی دستیابی سے نہ صرف صوبہ میں جرائم میںکمی بلکہ دہشت گردی کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ اس کورس کو تیار کرنے کیلئے محکمہ داخلہ، پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122،ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کے ماہرین کی معاونت حاصل کی گئی تاکہ نوجوانوں کو سیکیورٹی کے بنیادی فرائض سے آگہی، ضابطہ اخلاق، ہتھیاروں سے واقفیت اور بچائو، ڈیوٹی پر ہنگامی صورت سے نمٹنا، فائر فائٹنگ، سی سی ٹی وی کیمرہ کا استعمال، سیکیورٹی حالات سے واقفیت، دھماکہ خیز مواد کے بارے آگاہی،دہشت گردی سے نمٹنا، جرائم کے خاتمے سمیت دیگر اہم امور بارے تربیت دی جائے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے بتایا کہ کورس سے فارغ التحصیل نوجوان ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنے فرائض بہتر طریقے سے سر انجام دے سکتے ہیں۔ کورس میں داخلے کیلئے نیا سیشن آئندہ ماہ سے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، جہلم، راوالپنڈی، اٹک، شیخوپورہ، فیصل آباد، میانوالی، ملتان، سرگودھا، بہاولپور،ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں واقع 19ٹیوٹا اداروں میں شروع کیا جائے گا جس میں 2ہزار نوجوانوں کو تربیت فراہم کی جائے گی۔داخلے کیلئے تعلیمی قابلیت میٹرک پاس جبکہ ایف اے اور زیادہ قابلیت والوںکو ترجیح ہے۔ داخلے کیلئے سپیشل برانچ کی کلیئرنس مشروط ہے۔ دوران تربیت مفت ٹریننگ میٹریل کے علاوہ ایک ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔ٹیوٹا اور ہو م ڈیپارٹمنٹ کامیاب امیدواروں کومشترکہ سرٹیفکیٹ فراہم کرینگے۔ ٹیوٹا کے تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈزملکی و بین الاقوامی سطح پر روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.