فیصل آباد ،زرعی یو نیورسٹی کے شوگر کین فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی

گنے کی فصل کے لیے اگا یا گیا اعلی قسم کا قیمتی بیج متاثر لا کھوں ،روپے کے نقصان کا خدشہ

جمعہ 25 نومبر 2016 16:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) زرعی یو نیورسٹی کے شوگر کین فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی ،گنے کی فصل کے لیے اگا یا گیا اعلی قسم کا قیمتی بیج متاثر، لا کھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گز شتہ رو ز ایشیاء کی سب سے بڑی زرعی یو نیورسٹی کے شوگر کین فیلڈ میں اچا نک آگ بھڑک اٹھی جس سے گنے کی فصل کے لیے اگایا گیا اعلی قسم کا قیمتی بیج بری طرح متاثر ہوا۔ لا کھوں روپے کے نقصان کا خد شہ۔ یو نیورسٹی انتظا میہ کے مطا بق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ذرائع نے بتا یا کہ شوگر کین کی نگرا نی کر نے والے اہلکار سگریٹ نوشی کر رہے تھے۔ انکی غفلت کی وجہ سے شوگر کین فیلڈ میں آگ لگی۔ ریسکیو1122کی ٹیموں نے 2گھنٹے کی کو شش کے بعد آگ پر قا بو پا یا ۔

متعلقہ عنوان :