چینی بنکاری کے شعبے کے آن شور اثاثوں میں 16.5فیصد اضافہ

جمعہ 25 نومبر 2016 17:02

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) چین کے بنکاری ریگولیٹری کمیشن کی طرف سے جمعہ کو جاری کئے جانیوالے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر کے اواخر تک آن شور اثاثوں میں چین کے بنکوں کی مالیت 219.61ٹریلین یوآن (31.7 ٹریلین امریکی ڈالر ) تھے ۔

(جاری ہے)

بنکنگ ریگولیٹری کے مطابق یہ حجم 16.5فیصد سالانہ زائد ہے ،چین کے ’’ پانچ بڑے‘‘ قرض دہندگان جن میں صنعتی و تجارتی بنک ،زرعی بنک ، بنک آف چائنا ، چائنا کنسٹرکشن بنک اور بنک آف کمیونیکیشن شامل ہیں کے مشترکہ آن شور اثاثے گذشتہ ماہ کے اواخر تک 80.32ٹریلین یوآن تھے ، اکتوبر تک قرض دہندگان کی آ ن شور ذمہ داریاں 16.4فیصد کے اضافے سے بڑھ کر 202.47ٹریلین یوآن ہو گئی ۔ یہ بات اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔