بی پی ایل، راج شاہی کنگز نے رنگ پور رائیڈرز کو 12 رنز سے ہرا دیا
جمعہ 25 نومبر 2016 17:02
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں راجشاہی کنگز نے رنگپور رائیڈرز کو 12 رنز سے شکست دے دی، ڈیرن سیمی کو 44 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں راجشاہی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے، کپتان ڈیرن سیمی نے ڈیتھ اوورز میں طوفانی بیٹنگ کی اور 18 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار فلک شگاف چھکے شامل تھے۔
عمر اکمل نے 33 اور صابر رحمان نے 31 رنز بنائے۔ لیم ڈاسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رنگپور رائیڈرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے، محمد متھن نے ناقابل شکست 64 رنز بنائے تاہم وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ نظم الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں، ڈیرن سیمی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.