افغان شہرجلال آباد میں3دھماکے،5افرادجاں بحق،27زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 نومبر 2016 19:12

افغان شہرجلال آباد میں3دھماکے،5افرادجاں بحق،27زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی

کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء):افغانستان کے شہرجلال آبادکے مختلف علاقوں میں یکے بعددیگرے تین دھماکے ہوئے،دھماکوں میں 5افرادجاں بحق جبکہ27زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی کے مطابق افغان شہرجلال آباد میں پہلادھماکہ سینیرجیل آفیسرعبدالحاکم کےگھر کے سامنے ہوا۔دھماکے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔دوسرا دھماکہ فائر بریگیڈ آفس کے سامنے ہوا۔

دھماکے میں3افراد جاں‌بحق جبکہ21زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہرمیں تیسرادھماکہ سینیرجیل آفیسرکی رہائش گاہ کےباہردوبارہ کیاگیا۔تیسرے دھماکے کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکوں کی آوازدورتک سنائی دی گئی۔ دھماکوں سے شہرمیں خوف وحراس پھیل گیا۔دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسزنے جائے وقوعہ کے علاقوں کوگھیرے میں لیکرشواہداکٹھے کیے۔جبکہ ریسکیوٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کیاگیا۔یکے بعددیگرے تین دھماکوں کے باعث مختلف شہروں میں حساس مقامات کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔