سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود اچانک فیلڈ وزٹ پر بہاولپور ، لودھراں اور رحیم یار خان پہنچ گئے

محکمہ زراعت پنجاب کے مختلف شعبوں کی کارکردگی بارے بریفنگ لی، ناقص صفائی ،ریسرچ کے ٹرائل کے ریکارڈ کی عدم فراہمی ،بیر ،آم اور کھجورکے پودوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے ،فارم کے رقبوں پر کاشتہ فصلوں میں موجود جڑی بوٹیوں کی بہتات ، عملے کی لاپروائی اورغفلت کا سخت نوٹس

ہفتہ 26 نومبر 2016 16:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود اچانک فیلڈ وزٹ پر بہاولپور ، لودھراں اور رحیم یار خان پہنچ گئے اور محکمہ زراعت پنجاب کے مختلف شعبوں کی کارکردگی بارے بریفنگ لی ۔زرعی فارم کے دورہ کے موقع پر ناقص صفائی ،ریسرچ کے ٹرائل کے ریکارڈ کی عدم فراہمی ،بیر ،آم اور کھجورکے پودوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے ،فارم کے رقبوں پر کاشتہ فصلوں میں موجود جڑی بوٹیوں کی بہتات ، عملے کی لاپروائی اورغفلت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع پنجاب ڈاکٹر انجم علی اور ڈائریکٹر جنرل ریسرچ پنجاب ڈاکٹر عابد محمود کی دوڑیں لگوادیںاور رات گئے تک بہاولپور پہنچنے کی ہدایت کی ۔

سیکرٹری زراعت پنجاب نے ڈائریکٹر ریجنل ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (راری )بہاولپور غلام حسین ، ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بہاولپور چوہدری محمد تنویر اور ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع بہاولپور محمد عرفان افضل چیمہ سے گفتگو کرتے ہوئے توسیعی و ریسرچ فارم پر کاشتہ فصلوں کی ناقص صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو تنبیہ کی کہ وہ ریسرچ کاپوراریکارڈ ڈیجیٹائزڈ کر کے سنٹرل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک کریںتاکہ تمام اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے میں آسانی ہو سکے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت پنجاب نے رات گئے اعلیٰ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کو دیے گئے خصوصی ٹاسکس اور گذشتہ سالوں میں ریسرچ فارموں پر کاشتہ فصلوں ، سبزیوں اور پھلوں کے زیر کاشت رقبہ اور پیداوار بارے بریفنگ لی۔بعدازاں سیکرٹری زراعت پنجاب رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوگئے ۔ ۔

متعلقہ عنوان :