Live Updates

عمران خان کی پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے اور قائمہ کمیٹیوں میں جانے کی ہدایات

اتوار 27 نومبر 2016 19:20

عمران خان کی پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ختم کرنے اور قائمہ کمیٹیوں میں جانے کی ہدایات کردیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کا بائیکاٹ ختم کردیا،پی ٹی آئی ارکان کو قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانے کی اجازت مل گئی،عمران خان نے پارٹی کے ارکان کو تمام اجلاسوں میں شرکت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹرز پہلے ہی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات