چینی ٹھیکیدار کمپنی کی بجلی گھر کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضے کی پیشکش

جیننگ فینگ چینگ پاور اسٹیشن کا کولنگ ٹاور گرنے کے حادثے میں 74مزدور ہلاک ہوئے ہیں

اتوار 27 نومبر 2016 19:20

فینگ چینگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 نومبر2016ء) جیننگ فینگ چینگ پاور اسٹیشن جہاں کولنگ ٹاور گرنے سے 74 مزدور ہلاک گئے کے ٹھیکیدار نے ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کی پیشکش کی ہے ۔ ہیبی یننگ ٹاور انجیئرنگ کمپنی لمیٹڈ نے اتوار کو کہا کہ وہ ہر ہلاک ہونیو الے کے خاندان کو 1.2ملین یوآن(173500امریکی ڈالر) معاوضہ دے گی ۔

ہلاک ہونے والوں کے قریباً500عزیز واقارب مشرقی چین کے صوبہ جیانگ شی کے جائے وقوعہ پر آرہے ہیں ۔ بعض نے معاوضے کے معاہدوں پر پہلے ہی دستخط کر دیے ہیں ۔

(جاری ہے)

کولنگ پاور کی تعمیر سرکاری ملکیت پاور کارپوریشن جو شینزن سٹاک کی فہرست پر شامل ہے جیانگ شی گیننگ کمپنی لمیٹڈ کی ملکیت فین چینگ پاور پلانٹ کی توسیع کا حصہ ہے ۔ اس کمپنی کے حصص کے لین دین کو حادثے کے بعد جمعرات کو معطل کر دیا گیا ۔

ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق ہیبی اور ہوبی سے ہے ۔ پولیس ہلاک ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کے درمیان ڈی این اے ٹیسٹ کروا رہی ہے اب تک 34میچنگ کئے جاچکے ہیں ۔ اسٹیٹ کونسل کا ایک ورک گروپ حادثے کی وجوع کی تحقیقات کر رہا ہے ۔ ٹاور کی لمبائی کا ڈیزائن 156میٹر تھا اور70میٹر سے زیادہ مکمل لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :