پشین، عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 43ویں برسی،
2دسمبر کو ہونیوالا جلسہ عام پشتون قومی تحریک میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، سردار مصطفی خان ترین،صوبائی وزیر بلدیات و مرکزی سیکرٹری پشتونخواملی عوامی پارٹی
منگل 29 نومبر 2016 20:43
(جاری ہے)
اجلاس میں 2دسمبر کو خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 43ویں برسی کی مناسبت سے پشین کے تاج لالا فٹبال گرائونڈ میں ہونیوالے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہے ۔
اجلاس میں پارٹی ضلعی معاونین عبدالحق، ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ صورت خان کاکڑ ، علی محمد کلیوال، ڈاکٹر حبیب ، ڈپٹی میئر عمر خان ترین ،امیر افغان اور علاقائی کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس سے صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی برصغیر پاک وہند کے آزادی کے ان عظیم رہنمائوں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے انگریزی استعمار اور ملک میں فوجی آمریتوں کیخلاف تاریخی جدوجہد اور قربانیاں دی ۔ اور ان ہی قربانیوں کے بدولت خطے کے کروڑوں عوام کو آزادی نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں جمہوری اداروں کا قیام خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے تاریخی جدوجہد کے بدولت ممکن ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خان شہید نہ صرف پشتون غیور ملت کے رہبر ورہنماء تھے بلکہ وہ ملک کے محکوم اقوام اور مظلوم عوام کے حقوق واختیار ات کے داعی تھے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی زندگی کا طویل اور صبر آزما حصہ قید وبند کی صعوبتوں میں گزارا اور ان کی ولولہ انگیز قیادت کے بدولت یہاں کے محکوم ومظلوم عوام کو اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد ایک اہم پلیٹ فارم ملا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے بتائے گئے راستے پر چل کر اپنی جدوجہد کو مزید دوام دیں۔ صوبائی وزیر سردار مصطفی خا ن ترین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پشین کے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے اپنی قوم دوستی کاثبوت دیں اورپارٹی کارکنوں کو تاکید کی کہ وہ جلسے کی کامیابی کیلئے شب وروز محنت کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.