تحریک انصاف کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ عمران خان
شریف خاندان کی گذشتہ سات ماہ سے کہانیاں بد ل رہی ہیں،۔ قطری شہزادے کا تو سر ہے نہ پاﺅں۔ عدالت میں قطری شہزادے کے خط کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔ چئیر مین نیب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین بدھ 30 نومبر 2016 15:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ میں آج کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی گذشتہ سات ماہ سے کہانیاں بد ل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں پانامہ کیس کی سماعت چل رہی ہے لیکن کیس ختم ہو گیا ہے ۔ مریم نواز نے 2012میں کہا کہ ان کی اور ان کے خاندان کی بیرون ملک کوئی پراپرٹی موجود نہیں ہے۔
لیکن جب سے بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہوا ہے کہانی بدلتی جا رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ فیکٹریوں اور بیرون ملک جائیداد سے متعلق دو کہانیاں ہیں۔قطری حاتم طائی سے پیسے لینے کی کہانی دوسری ہے۔ قطری شہزادے کا تو سر ہے نہ پاﺅں۔ عدالت میں قطری شہزادے کے خط کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کمپنیاں اس لیے چھپائی گئی تھیں کیونکہ ان کے پیچھے اربوں روپے چھپے تھے۔
پانامہ کا انکشاف نہ ہوتا تو کبھی بھی بیرون ملک جائیداد تسلیم نہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج تحریک انصاف کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم نے ایوان میں کہا تھا کہ تمام منی ٹریل موجود ہے ۔ جب پیسہ ہی نہیں تھا تو منی ٹریل کہاں سے آنی تھی؟ ن لیگ کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ عدالت جائے گا۔ آج ایک اور کمال ہوا کہ نئی ٹرسٹ ڈیڈ چھلانگ لگا کر آ گئی ہے۔ عدالت میں اب نئی نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کی دبئی اسٹیل مل نقصان میں تھی ، دستاویزات کے مطابق دبئی اسٹیل مل میں 2.6ملین کا نقصان ہوا۔ لیکن اس تمام معاملے پر شریف خاندان کے بیانات میں تضادات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے موقف اختیار کیا تھاکہ جدہ کی اسٹیل مل بیچ کر بچوں نے کاروبار شروع کیا۔ جب ان کے بیٹے نے کاروبار شروع کیا تو ان کی عمر 25سال تھی، اتنی عمر میں اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟اربوں روپے کے کاروبار کے لیے کہاں سے پیسہ آیا؟ جن پیسوں سے جائیداد خریدی وہ نواز شریف کا تھا ۔ چئیرمین نیب نے اس حوالے سے کارروائی کیوں نہیں کی؟ہمارے وکیل نے چئیرمین نیب کے خلاف کریمنل پروسیڈنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.