مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کو زائد سوٹ کیس لے جانے سے روکنے پر پی آئی اے کی خاتون اہلکار کو نوکری سے معطل کروا دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 30 نومبر 2016 22:22

مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کو زائد سوٹ کیس  لے جانے سے روکنے پر ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30نومبر2016ء) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کو زائڈ سوٹ کیس لے جانے سے روکنے پر پی آئی اے کی خاتون اہلکار کو نوکری سے معطل کروا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ کی جانب سے خاتون اہلکار کو نوکری سے معطل کروا دیا گیا ہے۔ خاتون اہلکار کی جانب سے مشاہد اللہ کے دیر سے آنے کے بعد جہاز میں مسافروں کے حصے میں اجازت سے زائد سوٹ کیس رکھنے سے روکا گیا۔ روکے جانے پر مشاہد اللہ بھڑک اٹھے اور خاتون کیساتھ شدید تلخ کلامی کی۔ بعد ازاں مشاہد اللہ نے خاتون اہلکار کو نوکری سے معطل کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :